سعودی عرب: 20 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
نشہ آور گولیاں وصول کرنے والے دو تارکین وطن اور 3 سعودی شہریوں کو بھی حراست میں میں لیا گیا
سعودی عرب کے منشیات کنٹرول کرنے والے محکمے نے، زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے، دمام کی شاہ عبدالعزیز بندرگاہ پر پرنٹنگ پیپر کی ایک کھیپ میں چھپائی گئی ایمفیٹامین کی 2,733,648 نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
إحباط محاولة تهريب أكثر من (2.7) مليون قرص من مادة الإمفيتامين المخدر مخبأة داخل شحنة ورق طباعة في ميناء الملك عبدالعزيز بالدمام في المنطقة الشرقية.#الحرب_على_المخدرات pic.twitter.com/BZWlsKSq6G
— وزارة الداخلية 🇸🇦 (@MOISaudiArabia) April 22, 2026
محکمے نے ریاض، مشرقی صوبے اور الجوف سے ان گولیوں کو وصول کرنے والے دو تارکین وطن اور 3 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ حکام نے شہریوں اور مقیم افراد پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات کی سمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع مکہ، مدینہ، ریاض اور شرقیہ میں 911 والا حال بنایا ہوا ہے۔