'پرتشدد' یہودی آبادکاروں پر یورپی یونین نے پابندیاں لگا کر یہود دشمنی کی ہے:اسرائیلی وزیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیل کے انتہا پسند رہنما اور داخلی سلامتی کے وزیر بین گویر نے یورپی یونین کی سخت مذمت کی ہے کہ یورپی یونین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیوں میں ملوث سات یہودیوں اور ان کی انتہا پسند تنظیموں پر پابندیاں عاید کی ہیں۔

بین گویر نے یہ بیان یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کے اعلان کے بعد پیر کے روز دیا ہے۔ یورپی یونین نے یہودی آبادکاروں کو فلسطینیوں کے خلاف تشدد کرنے میں ملوث ہونے پر پابندیوں کی زد میں لیا ہے۔ اس سے پہلے یہودی آبادکاروں کو یورپی یونین کی پابندیوں سے بچانے کے لیے ہنگری کے رہنما وکٹر اوربان آڑے آتے رہے۔ لیکن اب ہنگری میں اوربان کا 15 سلہ اقتدار ختم ہونے کے بعد یہ ممکن ہو گیا کہ یورپی یونین اپنا متفقہ فیصلہ ممکن بنا سکے۔

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس نے کہا یہ بہترین وقت تھا کہ یورپی یونین یہودی آبادکاروں کے بارے میں فیصلے کی راہ میں پیدا ہو چکے 'ڈیڈ لاک' سے آگے بڑھتی۔ کیونکہ پرتشدد یہودی آباد کاروں کے خلاف پابندیاں لگانے کے لیے 'گرین لائٹ' مل گئی تھی۔ انہوں نے واضح کیا انتہا پسندی اور تشدد کے مضمرات ہوتے ہیں۔

فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل بیروٹ نے کہا 'یورپی یونین ان اہم یہودی تنظیموں کے خلاف پابندیاں لگا رہی ہے۔ جو انتہا پسند یہودیوں کی پر تشدد سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہیں حالانکہ یہ مغربی کنارے کو ایک نوآبادی بنانے کے لیے ہیں۔ ہم ان یہودی تنظیموں کے ساتھ ان کے لیڈروں پر بھی پابندیاں لگا رہے ہیں۔'

ہنگری کے اسرائیل نواز رہنما وکٹر اوربان نے اس سے قبل یہودی آبادکاروں کے خلاف یورپی یونین کو ان اقدامات سے روک رکھا تھا۔ مگر ان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد نئے ہنگری لیڈر پیٹر میگیار نے پر تشدد یہودی آباد کاروں کے خلاف کارروائی کی حمایت کی ہے۔

اسرائیلی وزیر بین گویر نے یورپی یونین کی سخت مذمتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام یہود دشمنی پر مبنی ہے۔ اس یورپی یونین سے کسی اخلاقی فیصلے کی توقع کرنا ایسے ہی ہے کہ سورج کے مشرق کے بجائے مغرب سے نکلنے کی توقع کی جائے۔'

بین گویر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' پر مزید کہا ہمارے دشمن یہودیوں کو قتل کر رہے ہیں اور ان پر حملے کر رہے ہیں جبکہ یہ یورپی یونین والے اپنا دفاع کرنے والے یہودیوں کے ہاتھ باندھ رہے ہیں۔ یہ ایک ناقابل برداشت اور انتہائی سنگین اقدام ہے۔ اسے جلد ختم ہونا چاہیے۔ دریں اثناء یورپی یونین نے حماس کے خلاف بھی کارروائیوں کا عندیہ دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں