قومی مرکز برائے موسمیات نے حج کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات اور احکامات پر عمل کریں۔ خاص طور پر دوپہر کے وقت صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک، تاکہ حج سیزن 1447 ہجری کے دوران مقامات مقدسہ میں درجہ حرارت میں اضافے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔
قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے واضح کیا کہ مرکز مقامات مقدسہ میں قائم مانیٹرنگ اسٹیشنوں کے ذریعے موسم کی صورت حال اور درجہ حرارت کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، تاکہ متعلقہ اداروں کو موسم کی درست معلومات فراہم کی جا سکیں جو اللہ کے مہمانوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور میدانی تیاریوں کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں۔
القحطانی نے اشارہ کیا کہ صحت اور تنظیمی ہدایات پر عمل کرنا، شدید دھوپ کے اوقات میں براہ راست دھوپ سے بچنا، کثرت سے پانی اور مشروبات کا استعمال کرنا اور چھتریوں کا استعمال کرنا، ایسے عوامل ہیں جو شدید گرمی سے پیدا ہونے والی نقاہت (لُو لگنے) کو روکنے اور حجاج کرام پر درجہ حرارت کے بڑھتے ہوئے اثرات کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مرکز مقامات مقدسہ میں مانیٹرنگ اسٹیشنوں کے ذریعے ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کو ظاہر کرنے والے موسمیاتی نقشے مسلسل جاری کر رہا ہے، جو موسم کی نگرانی اور حج سیزن کے دوران حجاج کرام کی خدمت کے لیے معاون موسمیاتی معلومات کی فراہمی کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
-
دنیا کا سب سے بڑا خیموں کا شہر، یوم الترویہ پر منیٰ میں لاکھوں حجاج کرام کا استقبال
آٹھ ذوالحجہ یوم الترویہ کے آغاز اور مشعر منیٰ کی طرف ضیوف الرحمن کے اولین قافلوں ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب :وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حجاج کرام کو تفویج کے منظور شدہ منصوبوں پر عمل درآمد
وزارت کا حج کمپنیوں کے پروگراموں کی پابندی کرنے اور مخصوص کردہ اوقات کی پاسداری کی ...
مشرق وسطی -
العلا کے جبلِ الاقرع پر چمکتے تاریخی نقوش، صدیوں پرانے کاروان حجاج کی انمٹ یاد گاریں
سعودی عرب کے رائل کمیشن برائے العلا گورنری نے جبل الاقرع کی چٹانوں پر 400 سے ...
مشرق وسطی