بیروت میں ایرانی سفارت خانے کی ٹویٹ پر لبنانی عوام میں شدید غم و غصہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

بیروت میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے پیر کے روز ایک ٹویٹ نے لبنانیوں میں شدید تنقید اور غم و غصے کی لہر پیدا کر دی ہے۔ اس ٹویٹ میں گذشتہ اتوار سے ایران اور اسرائیل کے درمیان خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے مستقبل کے جڑے ہونے کا اشارہ دیا گیا تھا۔

سفارت خانے نے ایران کے نقشے کی تصویر شیئر کی جس کے درمیان میں لبنان کا نقشہ موجود تھا اور ساتھ ہی لکھا کہ "لبنان، ایران کا دل ہے"۔ اس پوسٹ پر تبصروں کا ایک طوفان کھڑا ہو گیا۔

بہت سے لبنانی صارفین نے اسے شدید ناپسند کیا اور کہا کہ تہران ان کے ملک میں تباہی لایا ہے اور حزب اللہ نے لبنان کو ایسی جنگ میں دھکیل دیا ہے جس سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ دیگر صارفین نے تہران سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

یہ واقعہ لبنانی صدر جوزف عون کی جانب سے تہران پر کی گئی شدید تنقید کے چند روز بعد پیش آیا ہے جس میں انہوں نے ایران سے اپنے ملک کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایرانی حکام لبنان کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر سودے بازی کے کارڈ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

یہ ٹویٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی فریق اس بات پر زور دے رہا ہے کہ لبنان میں جنگ کا خاتمہ واشنگٹن کے ساتھ ہونے والی مفاہمت کا حصہ ہونا چاہیے۔

یہ پوسٹ ایسے وقت میں کی گئی جب تہران اتوار کی شام اسرائیل پر اپنے حملے کو اس کے حلیف حزب اللہ کے گڑھ، بیروت کے جنوبی مضافات پر بمباری کا جواب قرار دے رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے ایرانی انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے حزب اللہ کے خلاف فوجی مہم جاری رکھنے کا عزم کیا ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ "ان کی فوج شمالی اسرائیل پر ہونے والے ہر حملے کے جواب میں بیروت کے جنوبی مضافات کو نشانہ بنائے گی"۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ فائر نگ کا تبادلہ بند کریں، جبکہ ان کے اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے نیٹ ورک "ٹروتھ سوشل" پر لکھا کہ "اسرائیل اور ایران کو فوری طور پر فائر بندی کر دینی چاہیے"، اور چند منٹ بعد ایک نئی پوسٹ میں مزید کہا کہ "امن کے حتمی مذاکرات جاری ہیں بشرطیکہ جہالت یا حماقت کی وجہ سے ان میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں