ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو عملی جامہ پہنانے اور متعلقہ تکنیکی ورکنگ گروپس تشکیل دینے کے طریقہ کار پر تکنیکی مذاکرات سوموار کو سوئٹزرلینڈ میں شروع ہو رہے ہیں۔
ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کر رہے ہیں اور اس میں سیاسی، اقتصادی اور قانونی ماہرین شامل ہیں۔
مذاکرات میں ثالث ممالک پاکستان اور قطر کے نمائندگان بھی شرکت کر رہے ہیں جبکہ ایران کی اہم مذاکراتی ٹیم محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں تہران واپس پہنچ گئی ہے۔