انفراسٹرکچر پر حملے کی صورت میں ایران کی اسرائیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے اپنے ملک کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے بعد ایک ایسے "جواب کی دھمکی دی ہے جس سے اسرائیل مستثنیٰ نہیں ہو گا"۔ یہ بات ایرانی سرکاری میڈیا نے آج جمعہ کو بتائی۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں محمد باقر ذوالقدر نے کہا "جیسا کہ ہم پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں، بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا"۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل اس سے محفوظ نہیں رہے گا۔

تنازع کو روکنے کے لیے فریقین کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یاد داشت کے باوجود، وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایران میں دو دنوں کے دوران حملوں میں 17 افراد ہلاک اور 93 زخمی ہوئے۔

امریکی عسکری عہدیداروں نے کہا کہ حالیہ حملوں میں تقریباً 90 ایرانی عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فضائی دفاعی نظام، میزائلوں کے ذخیرہ کرنے کے مقامات اور ڈرون شامل تھے۔

تاہم ایران نے امریکہ پر شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا، جن میں پل کے علاوہ تہران اور مشہد (شمال مشرق) کو ملانے والی ریلوے لائنیں شامل ہیں۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق حملوں کی زد میں صوبہ بوشہر (جنوب) میں جوہری بجلی گھر کے "اطراف" بھی آئے، جسے جنگ کے دوران پہلے بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشت "ختم ہو چکی ہے"۔ اس کے بعد انہوں نے معاہدہ کرنے کی کوشش میں واشنگٹن کے ساتھ ایرانی رابطے کا انکشاف کیا، جو عسکری تصادم کے باوجود مواصلاتی چینلز کے جاری رہنے کا اشارہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں