اپنے عوام کے مفادات سے کھیلنے پر یمن کی قیادت کونسل کے سربراہ کی حوثیوں پر تنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمنی قیادت کونسل کے صدر رشاد العلیمی نے ہفتے کے روز ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو "یمنی عوام کے مفادات سے کھیلنے" پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

العلیمی نے کہا ہے کہ ملیشیا گروپ کی لڑائی میں تیزی کا مطلب ایرانی ایجنڈے پر عمل کرنا ہے اور اس سے یمن کے باشندوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔ انہوں نے اسے "وقت کا ضیاع اور یمن کی صلاحیتوں کے لیے نقصان دہ" قرار دیا۔

یمنی حکومت نے یمن میں قانونی حیثیت کی بحالی اور آبی گذرگاہوں کا تحفظ کرنے کے لیے اتحاد کے ہمراہ کام کرنے کا بھی عہد کیا۔

قبل ازیں اتحاد نے کہا تھا کہ یمن کے صوبہ الحدیدہ میں حوثی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے تصدیق کی کہ تباہ کردہ اہداف کا تعلق بحیرۂ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کے لیے خطرے سے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حدیدہ کی بندرگاہ کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور یہ کہ وہ بحری نقل و حمل کے لیے کھلی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size