عمران خان لاہور میں بلند اسٹیج کے لیے لگے لفٹر سے گر کر زخمی

پی ٹی آئی کے چیئرمین زخمی حالت میں اسپتال منتقل،حالت خطرے سے باہر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے سابق کرکٹ اسٹار اور اب ملک کے معروف سیاست دان دوسرے بڑے شہر لاہور میں ایک انتخابی ریلی کے لیے سجائے گئے بلند اسٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹر سے گر کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

عمران خان سٹیج تک لیجانے والے لفٹر سے گر کر زخمی

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ منگل کی شام لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں اپنی جماعت کے ایک انتخابی جلسے میں خطاب کے لیے آَئے تھے۔وہ اپنے محافظوں سمیت اسٹیج تک جانے کے لیے لفٹر کے ذریعے اوپر چڑھ رہے تھے کہ اس دوران لفٹر زیادہ تعداد میں افراد سوار ہو جانے کی وجہ سے غیرمتوازن ہوگیا اور عمران خان محافظوں سمیت قلابازیوں کھاتے ہوئے زمین پر گر گئے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی سربراہ اعجاز چودھری اور ایک مقامی ترجمان ملک اشتیاق نے بتایا ہے کہ عمران خان کو سر میں چوٹیں آئی ہیں،انھیں فوری طور پر قریب واقع اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ان کی جماعت کے بعض لیڈروں کا کہنا ہے کہ وہ بے ہوش تھے اور بعض کے بہ قول ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں