.

نوازشریف ڈرون طیارے گرا کراپنی حکومت کا آغاز کریں: عمران خان

"ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی حکومت کا آغاز ڈرون حملوں کو روک کر یا انہیں مار گرا کر کریں تو ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈرون حملے کسی بھی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے یہ ملکی خودمختاری کے خلاف ہیں اس کے علاوہ اس سے بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا اس حوالے سے مؤقف واضح ہے۔ نوازشریف حملے روک کر یا ڈرون گرا کر اپنی حکومت کا آغاز کریں اس سلسلے میں تحریک انصاف نوازشریف کی بھرپور مدد کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی امریکا نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ عالمی میڈیا نے اس حملے میں اہم ترین طالبان رہنما ولی الرحمان کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا تھا۔