دنیا میں پاکستان کا امیج اپنی پالیسوں سے خراب ہوا: نواز شریف
ریاستی یا غیر ریاستی عناصر کہہ کر جان نہیں چھڑا سکتے
افغاستان پر پہلے سوویت حملے سے انخلاء تک اور اب نائن الیون کے بعد امریکی حملے کے دوران اہم کردار ادا کرنے والے ملک پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دہشت گردوں کا ذکر کرتے ہوئے دو ٹوک کہا ہے کہ'' ہم انہیں ریاستی یا غیر ریاستی عناصر قرار دے جان نہیں چھڑا سکتے ہیں۔ یہ جو کچھ ہے ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے اس وجہ سے آج ہم پوری دنیا کے سامنے شرمندہ ہیں۔''
وزیر اعظم نے اس امر کا اظہار لاہور میں میڈیا سے مختصر بات چیت کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور طالبان کی مذاکرتی کمیٹی کے درمیان ہونے والے ابتدائی رابطوں اور مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان جو ان دنوں ایک مرتبہ پھر پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ قربت اور دوستی کے علاوہ اقتصادی روابط کو مستحکم بنانے کے ایجنڈے کو اہمیت دے رہے ہیں ماضی کے تنازعات کا ذکر کیے بغیر اپنے ملک کے پالسی سازوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان کے منتخب رہنما نے پاکستان کو درپیش دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو اپنی ہی پالیسیوں کا شاخسانہ قرار دیا اور کہا ان پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کا امیج پوری دنیا میں خراب ہوا ہے۔
میاں نواز شریف نے ان پالیسیوں سے نجات کا ذکر کیے بغیر ان پر تنقید کے ساتھ ساتھ طالبان کی مذاکرات کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات پر اطمینان ظاہر کیا۔
واضح رہے زیر بحث پالیسیوں کے خالق حکمرانوں سے خود میاں نواز شریف کا گہرا تعلق رہا ہے۔ افغانستان پر سوویت یلغار کی مزاحمت پر مبنی پالیسی کے خالق مرحوم جنرل ضیاء الحق میاں نواز شریف کو اقتدار کے ایوانوں میں لانے کا ذریعہ بنے تھے جبکہ نائن الیون کے بعد امریکا کو افغانستان پر حملے میں ہر طرح کی سہولت دینے والے جنرل پرویز مشرف کو آرمی چیف کے منصب تک لانے والے خود میاں نواز شریف تھے۔
تاہم اب وزیراعظم پاکستان کے رجحانات ماضی سے ہٹ کر امن کی آشا کی طرف مائل ہیں۔ اسی وجہ سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی بھی اختیار کی گئی ہے کہ ملک میں امن ہو اور اقتصادی میدان میں پاکستان آگے بڑھے۔
-
طالبان سےمذاکرات کمیٹی پہلا اجلاس،عمران سے بھی ملاقات
کمیٹی اپنے کام میں آزاد ہے، مذاکرات فوری شروع کرے: نواز شریف
پاكستان -
پاکستان میں کرپشن کا راج، بھارتی معیشت آگے نکل گئی: نواز شریف
وزیر اعظم کا نوجوانوں کے لئے قرضہ سکیم کی تقریب سے خطاب
پاكستان -
لاپتہ افراد کیس، نواز شریف نے وزارت دفاع چھوڑ دی
آج سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کو پیش ہونا ہو گا
پاكستان