نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسحاق ڈار کو معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے مقدمے کا سامنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان میں انسداد بدعنوانی کی ایک عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ اسحاق ڈار کو معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے مقدمے کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے ریفرنس میں بارہا طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر انسداد بدعنوانی کی عدالت نے منگل کے روز ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

اسحاق ڈار وفاقی وزیر ہونے کے علاوہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سمدھی اور حکمران جماعت کے اہم رہنما بھی ہیں۔ انسداد بدعنوانی کا ادارہ (نیب) ان کے خلاف معلوم ذرائع سے زیادہ اثاثے رکھنے کے بارے میں تحقیقات کر رہا ہے۔ بظاہر علاج کی غرض سے لندن میں موجود وفاقی وزیر تین مرتبہ طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔

انسداد بدعنوانی کی ملکی عدالت کے جج محمد بشیر اس سے قبل بھی پیش نہ ہونے کی بنا پر اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکے ہیں۔ تاہم آج کی سماعت کے بعد عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت اکیس نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں