کرکٹر عمر اکمل نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کر دی

سوشل میڈیا پر معروف کھلاڑی نے اپنے انتقال کی افواہ کے بعد پیغام جاری کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انتقال کی جھوٹی افواہ پھیلنے کے بعد معروف پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے اپنے "زندہ ہونے کی تصدیق" کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔

سوشل میڈیا پر کسی نے بیٹسمین عمر اکمل کو ’مردہ‘ ظاہر کردیا، ان کا چہرہ کسی دوسر نعش پر لگانے کے ساتھ اعلان کیا گیا کہ حال ہی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں عمر اکمل بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

یہ اطلاع ملتے ہی سوشل میڈیا پر ہی عمر اکمل نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’الحمد اللہ میں ٹھیک ٹھاک اور راولپنڈی میں ہوں جب کہ سوشل میڈیا پر آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں