پاکستان کی یمن سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کی طرف سے سے سعودی عرب پر یمنی باغی حوثیوں کی طرف سے داغے گئے میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز یمن سے سعودی عرب پر ایک بار پھر میزائل حملہ کیا گیا تھا مگر عرب اتحادی افواج کی بروقت کارروائی سے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا، جس سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔

گزشتہ ماہ سے اب تک یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر یہ تیسرا بڑا حملہ ہے جسے عرب اتحادی افواج کی مدد سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم ان حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور الحرمین الشریفین کی حفاظت کےلیے ہمہ وقت سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں