پاکستانی فوج کی کارروائی میں لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ ہلاک
کارروائی میں ملٹری انٹیلیجنس کے کرنل سہیل بھی شہید
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ہزارہ برادری کے 100 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم رہنما کو بلوچستان میں ہلاک کر دیا ہے۔
پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں ایک انتہائی اہم دہشت گرد کی پناہ گاہ پر چھاپا مارا۔ اس آپریشن کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلیمان بدینی اور دو خود کش بمبار ہلاک ہو گئے۔
فوجی ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران ملٹری انٹیلیجنس سے تعلق رکھنے والے کرنل سہیل عابد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 4 دیگر فوجیوں کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ویہاڑی میں ادا کی جائے گی۔
-
آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ہزارہ برادری کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد ہزارہ برادری کے عمائدین نے دھرنا ...
پاكستان -
کوئٹہ میں بس پر فائرنگ ، چار ہزارہ عورتیں ہلاک
پاکستان کے رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ...
پاكستان -
کوئٹہ میں بس پر فائرنگ، 08 افراد جاں بحق
شیعہ ہزارہ کیمونٹی کو گذشتہ کئی سالوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے
پاكستان