آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد کی ملاقات
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی منیٰ میں ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ رات منگل کو عشائیہ دیا۔ اس دوران سعودی ولی عہد نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو حج کی ادائیگی پر مبارک باد بھی پیش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان کی نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
Saudi Crown Prince, Mohammad Bin Salman invited Chief of Army Staff for a meeting followed by dinner at Mina last night. Saudi Crown Prince congratulated COAS on performing Hajj. Both discussed wide ranging issues of mutual interest including regional security (1 of 2).
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 22, 2018
ملاقات میں شہزادہ محمدبن سلمان نے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں پاکستان کی کامیابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کے اظہار اور حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ اداکیا۔
واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ حج کی ادائیگی کے لیے 19 اگست کو سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، اس دوران انہوں نے حج کی سعادت حاصل کی۔