بل گیٹس کی آئی ٹی میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کو ٹیلیفون کیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے کوششوں پرعمران خان کی تعریف کی۔ ملک میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبے کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بل گیٹس نے وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم نے سماجی شعبے میں تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔ بل گیٹس نے عمران خان کو ملک کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

پولیو کے خاتمے کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی بابر بن عطا نے ٹیلیفونک رابطے کےدوران وزیر اعظم کی معاونت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں