تبوک کے گورنر کی اعلیٰ سول اورعسکری قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور فوجی قیادت کے ساتھ پیر کے روز الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں جن میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ ایک علاحدہ ملاقات کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ صدر نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

تبوک کے گورنر نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی آج راولپنڈی میں ملاقات کی۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیرغور آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں