دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری کر دیں

سعودی ولی عہد صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف قمر سے ملاقاتیں کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دعوت پر سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ ان کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا جس میں سعودی شاہی خاندان کے افراد، وزراء اور بڑی کاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔

دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری کر دیں جن کے مطابق ولی عہد بننے کے بعد محمد بن سلمان کا یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہو گا۔ اس سے قبل وہ وزیر دفاع کی حیثیت سے پاکستان تشریف لا چکے ہیں۔ سعودی ولی عہد صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سینیٹ کا وفد بھی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرے گا جس کے بعد سعودی وزراء دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے پاکستانی ہم منصب وزیروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات کے مابین نجی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں