شہزادہ محمد دورے کے دوسرے روز اسلام آباد میں مصروف دن گذاریں گے
پاکستان کے دورے پر آئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سوموار کے روز مصروف دن گزاریں گے۔ سعودی ولی عہد ایوان صدر میں تقریب میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دورہ پاکستان کے دوسرے روز بھی مصروفیات جاری رہیں گی۔
شہزادہ محمد بن سلمان مسلح افواج کےسربراہان سے ملاقات کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ سعودی ولی عہد کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور پارلیمانی وفد سے بھی ملاقات ہو گی۔
ایوان صدر میں سعودی شہزادے کے اعزاز میں تقریب ہوگی۔ استقبالیہ کے بعد سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔ صدر مملکت سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کریں گے۔ ظہرانے میں وزیر اعظم، مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ظہرانےمیں کابینہ کے اراکین بھی شرکت کریں گے۔ سعودی ولی عہد آج سہ پہر 3 بجے پاکستان سے روانہ ہوں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دوسرے روز کے مصروفیات کے پرسکون انعقاد کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔