پاک ۔ بھارت کشیدگی کم کرنے میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا: پاکستان
پاکستانی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاک ۔ بھارت کشیدگی کم کرنے اور دونوں ملکوںکو جنگ کی طرف بڑھنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں کمی لانے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکا نے قابل قدر کوشش کی اور دونوں ایٹمی طاقتوں کو جنگ سے بچایا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے ساتھ امن نہیں چاہتے۔ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے پیغامات بھیجے مگر دہلی کی طرف سے ان کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ نریندر مودی پاکستان کے ساتھ عسکری کشیدگی کو انتخابات میں کامیابی کےحصول کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت ، اپوزیشن اور سیکیورٹی ادارے متحد ہیں مگر دوسری طرف حالیہ کشیدگی نے بھارتی حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات مزید گہرے کیے ہیں۔ بھارتی اپوزیشن نے مودی کے پاکستان میں 300 دہشت گردوں کو مارنے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
-
پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل حل کریں: او آئی سی
پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالم اسلام کی نمائندہ تنظیم' اسلامی تعاون ...
مشرق وسطی -
پاکستان اور بھارت دانش مندی اور مذاکرات سے کشیدگی کا خاتمہ کریں: شیخ محمد بن زاید
ابو ظبی کے ولی عہد کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان ...
پاكستان -
بھارت اور پاکستان ’ضبط وتحمل‘ سے کام لیں: امریکا کا مشورہ
ترکی کی اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کے لیے ثالثی کی پیشکش
بين الاقوامى