.

کراچی سے پہلی حج پرواز 5جولائی کو سعودی عرب جائے گی: شیڈول جاری

مجموعی طور پر 95 پروازوں سے 25 ہزار 81 سے زائد عازمینِ حج کو جدہ اور مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

محکمہ شہری ہوابازی نے کراچی سے چلائی جانے والی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔شہر قائد سے مجموعی طور پر 95 پروازوں سے 25 ہزار 81 سے زائد عازمینِ حج کو جدہ اور مدینہ منورہ بھیجا جائے گا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز پی اے 1760 پانچ جولائی کو صبح 3 بج کر 35 منٹ پر 180 عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگی۔

قومی فضائی کمپنی’’پی آئی اے‘‘کی پہلی حج پرواز پی کے 743 بھی 5 جولائی کی شام 7 بجے 225 سے زائد عازمینِ حج کو مدینہ لے کر جائے گی۔

مجموعی طور پر 95 پروازوں سے 25 ہزار 81 سے زائد عازمینِ حج کو جدہ اور مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا، کراچی ایئر پورٹ پر عازمین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔