پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا رات کو کامیاب تجربہ
پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا رات کے وقت کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں اس تجربے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ یہ غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک مختلف قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔انھوں نے اس ٹویٹ کے ساتھ تجربے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
Pakistan successfully carried out night training launch of surface to surface ballistic missile Ghaznavi, capable of delivering multiple types of warheads upto 290 KMs. CJCSC & Services Chiefs congrat team. President & PM conveyed appreciation to team & congrats to the nation. pic.twitter.com/hmoUKRPWev
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 29, 2019
اس بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چئیرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے سائنس دانوں اور انجنئیروں کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔
قبل ازیں مئی میں پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین دوم کا کامیاب آزمائشی تجربہ کیا تھا اور جنوری میں آرمی کی تزویراتی فورسز کمان کی مشق کے حصے کے طور پر ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
تب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا تھا کہ یہ میزائل ہمارے ہمسایہ میں یا کسی بھی اور بیلسٹک میزائل دفاعی نظام میں یقینی طور پر دخیل ہونے اور اس کو شکست سے دوچار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔