.

سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر حوثی حملے پر پاکستان کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان نے ایران نواز حوثی دہشت گردوں کے ابھا ہوائی اڈے پر سرحد پار سے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس امر کا اظہار اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز حوثی دہشت گردوں نے ابھا ہوائی اڈے پر ایرانی ساختہ ڈرون کے ذریعے حملہ کیا تھا جس سے ٹارمک پر کھڑے ایک مسافر طیارے کو آگ لگ گئی تھی، تاہم بعد میں آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔

وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قسم کے حملے سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے حوثی دہشت گردوں کے سعودی عرب پر حملوں کو فی الفور روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں اس امر کا اعادہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی قسم کے خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کی مکمل حمایت کرتا ہے۔