ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی کرونا کے خلاف خدمات کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ عالمی وبا کرونا وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے 9 گلوبل ہیروز کی فہرست میں ڈاکٹر سیمی جمالی کا نام بھی شامل ہے۔
امریکا کے نینشل پبلک ریڈیو [این پی آر] کی جانب سے دنیا بھر میں کرونا کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے افراد پر مشتمل ایک فہرست ترتیب دی گئی جس میں دنیا بھر سے کرونا وبا کے دوران کام کرنے والے بہادر طبی عملے کو گلوبل ہیروز قرار دیا گیا۔
فہرست میں ڈاکٹر سیمی جمالی کا نمبر تیسرا ہے۔ فہرست میں پاکستان، میکسکو، سرینگر، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک کے 9 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا گیا کہ آنتوں کے کینسر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے فرائض منصبی بہترین طور پر نبھائے۔
On March 11 last year, the World Health Organization declared a global pandemic.
— NPR (@NPR) March 11, 2021
We interviewed nine health workers around the world to learn what's surprised them most — and how they've managed to cope.https://t.co/PQX77I0d8o
ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ ’کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنے کام پر جاتی رہی کیونکہ میں گھر نہیں رہنا چاہتی تھی۔ میں ایسی زندگی گزارنا نہیں چاہتی تھی جو بیکار ہو۔ اپنی زندگی کو قابل قدر بنانا چاہتی تھی کیونکہ میری اسپتال میں موجودگی بہت سے لوگوں کیلئے فائدہ مند ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی خود کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور کرونا وباء کے دوران ڈاکٹر سیمی جمالی کی کیمو تھراپی چل رہی تھی۔