.
حج وعمرہ

منیٰ میں پاکستانی عازم حج کو دل کا دورہ، فوری طبی امداد سے جان بچا لی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مشاعر مقدسہ منیٰ میں ایک پاکستانی عازم حج کو دل کا شدید دورہ پڑنے کے بعد انہیں فوری طور پر ھسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی زندگی اب خطرے سے باہر ہے۔

محکمہ صحت کے طبی عملے نے اطلاع ملتے ہی پاکستانی عازم حج کو رہائش سے پہلے منی الوادی ھسپتال منتقل کیا وہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اسی دوران کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی سے رابطہ کیا گیا۔

حاجی کو ہسپتال لایا جا رہا ہے
حاجی کو ہسپتال لایا جا رہا ہے

فورا ہی پاکستانی عازم حج کو کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ایمرجنسی وارڈ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچا لی۔

مکہ محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ’کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ڈاکٹر پاکستانی عازم حج کی مکمل نگہداشت کر رہے ہیں‘۔

ترجمان نے کہا کہ’ پاکستانی عازم حج کو کورونا وبا کے ماحول کے پیش نظر تمام تر حفاظتی انتظامات کے ساتھ منی سے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج وزارت صحت کی براہ راست نگرانی میں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت مکہ مکرمہ اس قسم کے ہنگامی کیسز سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تیار کیے ہوئے ہے۔