لیکسن اور ایئر عربیہ کا ’فلائی جناح‘ نامی سستی فضائی کمپنی شروع کرنے پر اتفاق
پاکستان کے مقامی کاروباری گروپ لیکسن اور متحدہ عرب امارات کے ایئر عربیہ گروپ نے پاکستان کی ’سب سے پہلی‘ سستی ایئرلائن ’فلائی جناح‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایئر عربیہ گروپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی ایئرلائن لیکسن گروپ اور ایئر عربیہ کا مشترکہ پروجیکٹ ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلائی جناح پاکستان سے مقامی اور بین الاقوامی روٹس پر مسافروں کو خدمات فراہم کرے گا۔
لیکسن گروپ کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی کا کہنا تھا کہ ’ہم ایئر عربیہ کے ساتھ پاکستان کی نئی سستی ایئرلائن شروع کرنے پر پرجوش ہیں۔ فلائی جناح پاکستان کی ٹریول اور ٹورازم انڈسٹری کی خدمت کرے گی اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ شراکت داری پاکستان کے ایئر ٹرانسپورٹ سیکٹر کی ترقی کو سپورٹ کرے گی۔ ایئر عربیہ کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے اور ہم نئی ایئر لائن کو شروع کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘
ایئر عربیہ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الثانی نے کہا کہ ’ہم لیکسن گروپ کے ساتھ مل کر پاکستان کی نئی سستی ایئر لائن شروع پر خوش ہیں۔ ہمیں اعتماد ہے کہ فلائی جناح پاکستان کے ایئر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اچھا اضافہ کرے گی، اور اس سے نوکریاں پیدا ہوں گی اور سیاحت میں بہتری آئے گی۔‘
فلائی جناح ابتدا میں کراچی سے سروس کا آغاز کرے گی اور پاکستان میں مختلف روٹس پر اپنی سروس فراہم کرے گی۔ ایئرلائن بعد میں انٹرنیشنل پروازیں بھی شروع کرے گی۔ ایئر لائن کو جلد ہی ایئر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔ لانچ کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
عمران خان خیر مقدم
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایئر عریبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ان کی شراکت داری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
I welcome @airarabiagroup to Pakistan & wish them success in their partnership with local investors to establish a new Pakistani airline, FLY JINNAH. My govt is committed to attracting investment in Pakistan's burgeoning travel & tourism sector which offers immense opportunities.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 3, 2021
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’میری حکومت پاکستان میں تیزی سے پھلتے پھولتے سفر اور سیاحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے لیے پرعزم ہے، پاکستان میں سیاحت کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔‘
ایئر عربیہ لسٹڈ کمپنی
ایئر عربیہ اس وقت متحدہ عرب امارات کی شارجہ اور راس الخیمہ ایمریٹس سے آپریٹ کر رہی ہے۔ گروپ کے ابوظہبی، مصر، مراکش اور آرمینیا کے ساتھ بھی ایسے ہی مشترکہ منصوبے چل رہے ہیں۔ ایئر عربیہ دبئی کی فائنینشل مارکیٹ میں ایک لسٹڈ کمپنی کے طور پر موجود ہے۔
گذشتہ برس کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے ایئر عربیہ اپنی خدمات کا نیٹ ورک پھیلانے میں کوشاں ہے کیونکہ کم خرچ ہوائی کمپنیوں کو وبا کے خاتمے کے بعد سفر کی ضروریات میں غیر معمولی اضافے کی توقع ہے۔
-
پاکستان اورسعودی عرب کے اشتراک سے21 ملکی ’برائٹ اسٹار‘ مشقیں شروع
سعودی عرب اور پاکستان کے اشتراک سے کثیر ملکی فوجی مشقیں "برائٹ اسٹار 2021" مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس پر شروع کی گئی ہیں۔ ان مشقوں میں سعودی عرب، مصر، ... ایڈیٹر کی پسند -
پاکستان کے حیدر علی نے ملکی تاریخ کا پہلا پیرالمپکس طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا
پاکستان سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نے ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس مقابلوں میں ڈسکس تھرو کے کھیل میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ ... پاكستان -
خوشخبری! متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے سیاحتی ویزے کھول دیے
متحدہ عرب امارات نے پیر سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے سیاحتی ویزا کھولنے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) کے مطابق اس اقدام کا اطلاق ... مشرق وسطی