.

امریکی نائب وزیر خارجہ بھارت کا دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد کسی بھی اہم امریکی حکومتی شخصیت کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

وینڈی شرمن اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر جمعرات کی رات ندورہ انڈیا مکمل کر کے اسلام آباد پہنچیں جہاں دفتر خارجہ کے اعلٰی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ امریکی وفد کو ہوائی اڈے پر کووڈ کے ٹیسٹ اور دیگر سکیورٹی اقدامات سے استثنیٰ حاصل تھا۔

اس سے قبل جمعرات کو ہی پاکستان آمد سے قبل امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے بلوچستان میں آنے والے زلزلے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وینڈی شرمن نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’جنوب مغربی پاکستان میں آنے والے شدید زلزلے کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ میں آج رات اسلام آباد کے لیے روانہ ہو رہی ہوں، اپنے ساتھ امریکی عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے مخلصانہ تعزیتی پیغامات لے کر جا رہی ہوں۔‘