مملکت سعودی عرب نے پاکستان کے عوام کونوتعمیرشدہ دو خوب صورت مساجد تحفے میں دی ہیں۔سعودی حکومت کی مالی اعانت سے یہ دونوں مساجد حال ہی میں مانسہرہ اور مظفرآباد میں تعمیر کی گئی ہیں۔
پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں تعمیرکردہ جامع مسجد کو سعودی عرب کے بانی مرحوم شاہ عبدالعزیزآل سعود کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔اس جامع مسجد شاہ عبدالعزیز میں بیک وقت دس ہزارعبادت گزاروں کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔
#اسلام_آباد | سلم سفير #خادم_الحرمين_الشريفين لدى #باكستان الأستاذ نواف بن سعيد المالكي اليوم هدية المملكة العربية السعودية لجمهورية باكستان والشعب الباكستاني الشقيق لمعالي وزير الشؤن الدينية الباكستاني نور الحق قادري جامع الملك عبد العزيز في مانسيرا وجامع الملك فهد في مظفر آباد. pic.twitter.com/A3XFYhbzYa
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) November 15, 2021
سعودی حکومت نے پاکستان کے زیرانتظام ریاست آزاد جموں وکشمیر کے صدرمقام مظفرآباد میں جامع مسجد شاہ فہد بن عبدالعزیز تعمیر کی ہے۔اس میں بیک وقت چھے ہزار نمازیوں کی عبادت کی گنجائش ہے۔ان دونوں مساجد کے فنِ تعمیر میں بہ طورخاص مکہ مکرمہ میں المسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشے اور دل کش ڈیزائن کوپیش نظررکھا گیا ہے اوران ہی کی طرح ان کے دالان اور صحن ہیں۔
مظفرآباد
اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں ان دونوں مساجدکوپاکستانی عوام کے لیے تحفے کے طور پر حکومت کے سپرد کیا گیا ہے۔اس تقریب میں پاکستان کے وفاقی وزیربرائے مذہبی امورڈاکٹر نورالحق قادری بھی شریک تھے۔
اس موقع پراسلام آباد میں متعیّن سعودی سفیرسعید نواف المالکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت نے ہمیشہ پاکستان کی ہرقسم کے حالات میں مددومعاونت کی ہے۔یہ سلسلہ سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز مرحوم کے دور سے جاری ہے۔ان کے بعد ان کے جانشین بیٹوں نے بھی پاکستان اوراس کے عوام کی ہرمشکل گھڑی اور ہر طرح کے حالات میں مددوحمایت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ان کے ولی عہد ، وزیردفاع اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دانش مندانہ قیادت میں سعودی عرب پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے اوراس کی معاونت میں گہری دلچسپی لے رہاہے۔
مانسہرہ
-
دین ، طب اور تعلیم کے شعبوں میں مزید 27 شخصیات اور ماہرین کے لیے سعودی شہریت
جمعرات کے روز شاہی فرمان کے ذریعے منظوری کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق ...
مشرق وسطی -
پاکستان، سعودی عرب کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہوئے ہیں: وزیراطلاعات
بلوچستان میں شاہ سلمان ریلیف کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم
پاكستان -
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا سعودی عرب کا شکریہ
وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ...
پاكستان