پاک افغان سرحد پر فوجی قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ،7 اہلکار شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ پاک افغان بارڈر پر ایشام کے علاقے میں کیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

شہید ہونے والوں میں حوالدار طارق یوسف (36 سال، رہائشی فیصل آباد)، سپاہی سلیمان وقاص (34 سال، رہائشی لیہ)، سپاہی جنید علی (26 سال، رہائشی لیہ)، سپاہی اعجاز حسین (27 سال، رہائشی خیرپور)، سپاہی وقار احمد (25 سال، رہائشی میرپور خاص)، سپاہی محمد جواد امیر (24 سال، رہائشی چکوال) اور سپاہی ارشد علی (23 سال، رہائشی صحبت پور) شامل ہیں۔

ایس پی ار کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں