بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمانوں کی جانب سے اہانتِ رسول ﷺ پر مبنی جارحانہ تبصروں پر اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور سے بی جے پی کے دو سینئر عہدیداروں کے تضحیک آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا ہے کہ یہ بیانات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔ بی جے پی کے رہنمائوں کے توہین آمیز بیانات سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش ہے۔ بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات اور ان کی صدیوں پرانی عبادت گاہوں سے محروم کرنے کی کوششیں ہندوستانی معاشرے میں اسلامو فوبیا کے واضح نتائج کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے بی جے پی حکومت کی جانب سے ان عہدیداروں کے خلاف اقدامات اٹھانے میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا۔ پاکستان بی جے پی کی قیادت اور حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بی جے پی کے عہدیداروں کے توہین آمیز تبصروں کی غیر واضح طور پر مذمت کریں۔
-
سعودی عرب:بی جے پی کی ترجمان کے اہانتِ رسول ﷺ پر مبنی جارحانہ تبصرے کی مذمت
عالم اسلام کا سخت ردِّعمل،پاکستان کاعالمی برادری سے بھارت میں اسلاموفوبیا کی سنگین ...
ایڈیٹر کی پسند -
پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ملعون سڑک حادثے میں جل مرا
پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے بنانے والا سویڈش ...
بين الاقوامى -
ام المومنین حضرت عائشہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کٹہرے میں لانے کا حکم
سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل الشیخ ...
مشرق وسطی