پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی قیادت میں ’روڈ ٹو مکہ‘ پروجیکٹ ٹیم نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں سعودی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔
اس وفد میں سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے منصور شاہد ایس الطائیبی بھی موجود تھے۔
#اسلام_آباد |إستقبل فخامة دولة رئيس وزراء جمهورية باكستان الإسلامية محمد شهباز شريف @CMShehbaz
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) June 16, 2022
اليوم سعادة سفير #خادم_الحرمين_الشريفين لدى #باكستان أ/نواف بن سعيد المالكي وفريق مبادرة #طريق_مكة،مشيداً و معرباً بجهود حكومة المملكة العربية السعودية في تقديم التسهيلات لضيوف الرحمن. pic.twitter.com/zEXDShVC6C
اس موقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کے تمام امور پر دونوں ممالک کا موقف مشترک ہے۔دونوں ممالک وقت کے نشیب و فراز میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
وزیراعظم نے روڈ ٹو مکہ منصوبے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’اس اقدام کے تحت ہزاروں پاکستانی عازمین حج کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔‘
انہوں نے کہا کہ’روڈ ٹو مکہ‘ اقدام مستقبل میں پاکستان کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔‘
سعودی سفیر نواف المالکی نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ترقی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’روڈ ٹو مکہ‘ اقدام کا مقصد سعودی امیگریشن اور کسٹم سے متعلق رسمی کارروائیوں کو حج کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل مکمل کرنا ہے۔‘
سعودی سفیر نے مزید کہا ’سعودی ٹیم ایسے عازمین کی مملکت روانگی سے قبل ان کی سہولت کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔‘