پاکستان میں کرونا وائرس کی شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کا ایک مریض انتقال کر گیا
پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کا ایک مریض انتقال کرگیا اور مثبت کیسز کی شرح 5.46 ریکارڈ ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 255 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 141 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 161 تھی جبکہ دیگر شہروں میں لاہور سے 39، اسلام آباد سے 14، پشاور سے 7 جبکہ حیدرآباد سے 3 افراد میں کوویڈ پایا گیا۔