شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی عرب میں قیدسات پاکستانیوں کی رہائی کا حکم

وزیراعظم کااپریل 2022ء میں مسجدنبوی ﷺ میں ہلڑبازی پرقید پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دینے پر سعودی ولی عہد سے اظہارِتشکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیراعظم محمدشہبازشریف نے مدینہ منورہ میں اپریل 2022ء میں مسجدنبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کے واقعے میں گرفتارپاکستانیوں کی رہائی کا حکم دینے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بدھ کوایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تہ دل سے شکرگزار ہیں کہ انھوں نے ان کی درخواست پر مدینہ منورہ میں اپریل 2022 کے واقعے پرقید پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

انھوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں سے درگزر کرنے والا بہتر مسلمان بنائے۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے الریاض میں ملاقات میں ان پاکستانیوں کی رہائی اوران کے معاملے میں درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا بہتراجر عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ مدینہ منورہ کی عدالت نے مسجدنبوی ﷺ کے تقدس کوپامال کرنے کے مرتکب تین پاکستانیوں کو جرم ثابت ہونے پر8، 8 سال اور تین کو 6 ،6سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد کو 8،8 سال اور انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 ،6سال قید کی سزا سنائی تھی۔ایک اور پاکستانی طاہر ملک کواسی جُرم میں تین سال قید کاحکم دیا گیا تھااوراس پر 10 ہزار ریال جرمانہ عاید کیاگیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں