امریکا کا پاکستان کے جوہری پروگرام کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام پر اعتماد کا اظہار
امریکی حکومت نے پاکستان کے جوہری پروگرام کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل ای کوریلا نے اِس اعتماد کا اظہار واشنگٹن میں سینٹ آرمز سروسز کمیٹی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اِس وقت دراصل پاکستان میں بجٹ، مالی، سیاسی اور انسداد دہشت گردی کی صورتحال پر تشویش پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر کوئی شبہ نہیں۔