وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے ’’کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق نہیں ادا کر رہا نہ ہی دوحا معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔‘‘
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا ’’کہ 50 سے 60 لاکھ افغانیوں کو پاکستان میں تمام تر حقوق کے ساتھ پناہ میسر ہیں۔‘‘
انہوں نے واضح کیا کہ ’’اس کے بر عکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں، یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔‘‘
وزیر دفاع نے مزید لکھا کہ ’’پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔‘‘
افغانستان ھمسایہ اور برادر ملک ھونے کا حق نہیں ادا کر رہا اور نہ ھی دوہہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ھے. 50/60 لاکھ افغانوں کو تمامتر حقوق کیساتھ پاکستان میں 40/50 سال پناہ میسر ھے. اسکے بر عکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دھشت گردوں کو افغان سر زمین پہ پناہ گائیں میسر ھیں. یہ صورت…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 15, 2023
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گذشتہ روز 14 جولائی کو کوئٹہ گیریژن کے دورے کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کے اندر دہشت گرد حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان فوج کو دوحا معاہدے کے مطابق عبوری افغان حکومت سے توقع ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔‘
بیان کے مطابق ’تحریک طالبان پاکستان کی افغانستان میں موجود پناہ گاہوں اور سرگرمیوں کی آزادی پر شدید خدشات ہیں۔‘
’پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا ایک اہم پہلو ہے جس کا تدارک ضروری ہے۔ ایسے حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز اس کا موثر جواب دیں گی۔‘
یہ بیان بدھ کو بلوچستان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے خلاف 2 دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں سامنے آیا جس میں ژوب اور سوئی میں حملوں میں 12 فوجی شہید ہوئے تھے۔
افغان حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
تاہم اتوار کو اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندہ سہیل شاہین نے عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ٹی ٹی پی افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہے، اگر وہ پاکستان کے اندر ہیں تو یہ ان کی ذمہ داری ہے، ہماری نہیں۔‘
-
افغانستان پر واضح کردیا ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: بلاول بھٹو
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان نے بتا ...
پاكستان -
پاکستان نے روس، ایران اور افغانستان سے بارٹر تجارت کے طریقہ کار کا اعلامیہ جاری
وزارت تجارت نے روس، ایران، افغانستان سمیت دیگر ملکوں سے بارٹر ٹریڈ کے طریقہ کار کا ...
پاكستان -
افغانستان کی سرزمین آج بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے: معید یوسف
پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے جمعرات کو کہاہے کہ افغان سرزمین اب بھی ...
پاكستان -
پاک فوج کی تنصیبات پر حالیہ حملے ناقابلِ برداشت ہیں: جنرل عاصم منیر
فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب میں 25 مئی کو ملک بھر میں یومِ تکریمِ شہداء ...
پاكستان