پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک 100-انڈیکس 6 سال بعد 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریبا 11 بج کر 25 منٹ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 598 پوائنٹس یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 49 ہزار 363 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 48 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ 31 جولائی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس آج 957 پوائنٹس کے اضافے کے بعد تقریباً 2 سال بعد 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا، جو اس سے چند روز قبل 27 جولائی کو 21 ماہ بعد 47 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تھا۔
KSE100 crossed 49k level, six year high level
— Arif Habib Limited (@ArifHabibLtd) August 3, 2023
KSE-100 index went up by 374 points (49,139 pts, +0.77%, on intraday basis) DoD ; the 49k level crossed after ~ six years (last seen on June 09, 2017).
The market gained 7,686 points (+18.5%) since staff level agreement with the IMF… pic.twitter.com/qQXaMFpfro
عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس آج 6 سال بعد 49 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوئی ہے، آخری بار یہ سطح 6 برس قبل 9 جون 2017 کو دیکھی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 31 جولائی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس آج 957 پوائنٹس کے اضافے کے بعد تقریباً 2 سال بعد 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔
خیال رہے کہ 12 جولائی کو عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد اگلے روز پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی تھی۔
اس سے قبل سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر ملے تھے۔
21 جولائی کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً دوگنا اضافے کے بعد 14 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کو 4.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8.7 ارب ڈالر اور مجموعی طور پر پاکستان کے ذخائر 14.07 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔
اسی طرح 18 جولائی کو وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کل 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، کل پھر چین کے ایگزم بینک نے 60 کروڑ ڈالر رول اوور کیے ہیں۔