شمالی وزیرستان میں چیکنگ ٹیم پر خودکش حملے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں خدکی میں چیکنگ ٹٰیم پر خود کش حملہ کیا گیا۔ خود کش دھماکے میں راہ گیر مایں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ فورسز نے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔صوابی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب پشاور میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ تحقیقاتی ٹیم کاکہنا ہے کہ حملہ آور پولیس ٹیم پرحملے کے لیے پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے۔ دہشت گردوں نے قریب سے پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا۔
تحقیقاتی ٹیم کے مطابق جائے وقوع سے کلاشنکوف کی گولیوں کے خول ملے ہیں۔حملہ آور فائرنگ کے بعد کھیتوں سے ہوتے ہوئے فرار ہوئے۔ دہشت گردی کے واقعہ سے متعلق سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔