پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے آٹھ ہزار 163 میٹر بلند مناسلو چوٹی سر کر لی۔
نائلہ کیانی آٹھ ہزار میٹر سے بلند نو چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔ انکا مشن آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے کا ہے۔
کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سمیت اب تک براڈ پیک، انپورنا، لوہٹسے، گشربروم 1، گشربروم II، نانگا پربت اور ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکی ہیں۔
سماجی پلیٹ فارم ایکس پر قراقرم کلب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نائلہ کیانی نے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرلی ہے اور وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
This morning at 7:56 a.m. #NailaKiyani successfully reached the summit of #Manaslu, the world's 8th highest peak, becoming the first Pakistani woman to do so.
— The Karakoram Club (@KarakoramClub) September 21, 2023
With this accomplishment, she has now summited 9 of the 14 highest mountains in the world.
We congratulate Naila on this… pic.twitter.com/dLSRKWieHc
قراقرم کلب کی جانب سے لکھا گیا کہ ’آج صبح 7 بجکر 56 منٹ پر نائلہ کیانی نے کامیابی سے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ماؤنٹ مناسلو سر کرلی ہے اور یہ کارنامہ سرانجام دینی والی وہ پاکستانی کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔‘
کلب کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’اس کامیابی کے بعد نائلہ کیانی نے دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 9 چوٹیاں سر کر ہیں، ہم نائلہ کیانی کو اس ناقابل یقین کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔‘
نائلہ کیانی کو مئی میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔