یورپی یونین کا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے دس لاکھ یورو کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلیے 10 لاکھ یورو امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ امداد حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسز منیجمنٹ جینز لینارسک کا کہنا ہے کہ ‘ ہم پاکستان میں مون سون کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 1 ملین یورو برائے انسانی امداد جاری کر رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس سیلاب نے ملک کے کچھ حصوں میں ایک بار پھر ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ پاکستان میں تاریخی سیلاب کے ایک سال بعد یورپی یونین انتہائی کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں