ڈسکہ ، مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق ، ایک زخمی

جاں بحق افراد کی شناخت شاہداورہاشم کے نام سے ہوئی،ملزمان کی گرفتار کیلئے ناکہ بندی کردی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ڈسکہ کے علاقے منڈیکی میں دوران نماز مسجدمیں نمازیوں پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈسکہ پولیس کے مطابق منڈیکی میں مسجدمیں مسلح افراد نے گھس کرنمازیوں پرفائرنگ کردی،فائرنگ سے 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ نمازفجر کی ادائیگی کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار3افرادنے فائرنگ کی، جاں بحق کی شناخت شاہداورہاشم کے نام سے ہوئی۔

ڈی پی اوسمیت ڈسکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی،ملزمان کی گرفتار کیلئے ناکہ بندی کردی گئی

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں