پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لیے امارات میں 'روڈ شو ' کا اہتمام

'سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل' نے اماراتی سرمایہ کاروں کو بطور خاص دعوت دیدی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے اور پاکستان میں ان کے لیے موجود مواقع سامنے لانے کے لیے سرگرمی شروع کر دی۔ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی 'سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل' نے ایک روڈ شو کا اہتمام کیا۔

جنوبی ایشیا کا کئی حوالوں سے اہم ملک پاکستان اپنی معیشت کی بہتری کے لیے اپنے ہاں پائے جانے والے امکانات کو بروئے کار لانے کی خاطر کوشاں ہے اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو اس روڈ شو کے ذریعے آگاہ کرنا چاہتا ہے۔ تاکہ وہ بہترین اور نسبتاً سستی افرادی قوت کے ماحول سے آراستہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے اپنے منصوبوں کو منافع بخش انداز میں آگے بڑھا سکیں۔

اس روڈ شو میں متحدہ عرب امارات اور دوسرے ملکوں کے سرمایہ کاروں اور سرمایہ کار کمپنیوں کو بطور خاص دعوت دی گئی ہے کہ وہ شرکت کریں۔ پاکستان کا 'سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل' نامی ادارہ اسی مقصد کے لیے اندرون اور بیرون ملک سرگرم ہے۔

تاکہ کثیرالجہتی شعبوں کے لیے بیرونی سرمایہ کاروں کو نہ صرف پاکستان میں موجود امکانات سے آگاہ کیا جائے بلکہ انہیں عملی سہولت کاری بھی فراہم کیا جائے۔ تاکہ وہ ہر حوالے سے پاکستان میں سرمایہ کاری ماحول کو اپنے لیے سازگار پائیں۔

اس سلسلے میں معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی ۔ زراعت اور توانائی کے شعبوں میں بیرونی سرمایہ کار سرمایہ لگا کر خوب منافع کما سکتے ہیں۔ کہ ان شعبوں میں مقابلتاً سستی افرادی قوت بھی آسانی سے دستیاب ہے۔

اس لیے بغیر کسی لمبے چوڑے مقابلے کے سرمایہ کار کمپنیاں آسانی سے کامیابی پا سکتی ہیں۔ پاکستان کے بارے میں ہر طرح کی ورک دستیاب ہے، جس میں تعلیم یافتہ، ہنر مند اور مہارتیں سیکھے ہوئے اور محنتی نوجوان لوگ آسانی سے دستیاب ہو سکتے ہیں۔ جیساکہ بیرون ملک پاکستان کی یہی 'ورک فورس' خوب اپنا لوہا منواتی دکھائی دہیتی ہے۔

پاکستان نے ماہ جون میں انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل قائم کی تھی تاکہ ایک صحت مندانہ کاروباری ماحول سے دوسرے ملکوں کے لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں