پاکستان: گہری دھند سے متعدد پروازیں منسوخ اور ملتوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان میں مسلسل کئی دنوں سے گہری دھند نے مزید پروازوں کو متاثر کر دیا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کم ازکم 20 پروازیں منسوخ، یا ملتوی کرنا پڑی ہیں۔ بعض پروازوں کو لاہور میں اتارنے کے بجائے کراچی بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بات بدھ کے روز 'سول ایوی ایشن اتھارٹی' حکام نے بتائی ہے۔

سول ایویشن اتھارٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ گہری دھند میں دور تک دیکھنے میں آنے والی دشواری کےباعث بعض اندرونی اور بیرونی پروازوں کو روکنا پڑا یا ان کو متبادل ایئر پورٹس پر اتارنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بتایا ہے کی پروازوں کے التواء اور منسوخی کی وجہ سے سینکڑوں مسافر اپنی منزل سے دور ہوئے اور ان کی آمدورفت متاثر ہوئی ۔

ترجمان اتھارٹی کے مطابق مجموعی طور پر اٹھارہ پروازیں شیڈول تبدیلی کا شکار ہوئیں۔ جن میں سے بعض کا راستہ تبدیل کر کے رخ متبادل ائیر پورٹ کی طرف موڑنا پڑا۔ ان میں سے کئی پروازیں لاہور میں گہری دھند کے بعد کراچی میں منتقل کر دی گئیں۔

واضح رہے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سو میٹر کے فاصلے تک رہ گئی تھی۔ پشاور ایئر پورٹ پر بھی بہت ساری پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر دیکھی گئی ہے۔ جس کےنتیجے میں سینکڑوں مسافر پریشانی کاشکار رہے۔

حکام کا کہنا ہے گزشتہ رات گہری دھند کے باعث موٹروے ایم 3 ، ایم 4 اور ایم 5 کو بھی ٹریفک حکام نے بند کر دیا تھا تاہم بدھ کے روز آہستہ آہستہ کھول دیا گیا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں