پاکستان کی نئی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کابینہ میں 13 ایم این اے، 2 سینیٹرز اور 3 ٹیکنو کریٹس کو شامل کیا گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی نئی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا ہے۔ کابینہ میں 13 ایم این اے، دو سینیٹرز اور تین ٹیکنو کریٹس کو شامل کیا گیا ہے

وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، صدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف شہباز شریف سمیت دیگر رکن اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، امیر مقام اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں چوہدری سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر اور جام کمال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ اور شزا فاطمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

اسی طرح تین ٹیکنو کریٹس میں احد چیمہ، محمد اورنگزیب اور محسن نقوی نے بھی وزارت کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تاہم ان کا یہ حلف چھ مہینے کے لیے اس عرصے میں انہیں سینیٹ یا قومی اسمبلی سے منتخب ہو کر ایوان میں پہنچنا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج شام کو طلب کر لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں