آن لائن اظہاریے کے لیے نئے قوانین بنانے کی ضرورت ہے: محسن نقوی

پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو انہی کی زبان میں جواب دیں گے، دہشت گردی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، وفاقی وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہو رہا ہے، سوشل میڈیا قوانین آنے چاہئیں، دنیا بھر میں سوشل میڈیا قوانین رائج ہیں۔ ابھی امریکہ میں کئی چیزوں کے بعد چارچ شیٹ لگا کر ٹک ٹاک بند ہوا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ہم ملکی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور کسی بھی عمل کا فوری ردعمل دیں گے، پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو انہی کی زبان میں جواب دیں گے، دہشت گردی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس جانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ ویزہ لیں اور پھر واپس آئیں۔

پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کرنے والوں کو انہی کی زبان میں جواب دیں گے۔ دہشت گردوں سے کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ملکی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ آزادی اظہار پر پابندی نہیں ہے لیکن اس کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ اس وقت کچھ چیلنجز درپیش ہیں،ملک میں دہشت گردی کی ایک لہر آئی ہوئی ہے، ہم ان شاء اللہ دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے ، کسی پر غلط الزام لگانا غلط بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج اور عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے، ابھی امریکہ میں کئی چیزوں کے بعد چارچ شیٹ لگا کر ٹک ٹاک بند ہوا ہے، آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ جو سوشل میڈیا کو غلط اور منفی انداز میں استعمال کررہے ہیں ان کو دیکھنا پڑے گا۔

سینیٹ انتخابات میں نامزدگی کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں سیاسی جماعتوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سینیٹ کیلئے مجھے نامزد کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں عہدوں پر 24 گھنٹے کام کروں گا، سوشل میڈیا قوانین آنے چاہئیں، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہو رہا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا قوانین رائج ہیں۔ ایف آئی اے میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے۔ ایف آئی اے میں محنتی لوگوں کو سامنے لائیں گے۔ آپ ایف آئی اے میں مثبت تبدیلی دیکھیں گے۔ مجھے آج تک منی لانڈرنگ کے معاملے میں طلب نہیں کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں