گوادر پورٹ اتھارٹی پر ناکام دہشت گرد حملے میں دو جوانوں سمیت آٹھ دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی پر حملہ ناکام بناتے ہوئےتمام آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان بھی کارروائی کے دوران جان سے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آٹھ دہشت گردوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں داخل ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی اہلکاروں نے کامیابی سے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام آٹھ دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار بہاردی سے لڑتے ہوئے جان بحق ہوئے جن میں 35 سالہ سپاہی بہار خان اور 28 سالہ سپاہی عمران علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں