اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت آٹھ ججز کو پاؤڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں جس پر پولیس نے ماہرین کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے حوالے سے ایک نیا واقعہ سامنے آیا ہے، عدالتی ذرائع کے مطابق انہیں پاؤڈر سے بھرے خطوط بھیجے گئے ہیں، دو ججز کے عملے نے خطوط کھولے تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا، خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہل کار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھویا۔
خطوط ملنے پر اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی جس نے خطوط کے اندر سے ملنے والے پاؤڈر کی جانچ پڑتال شروع کردی۔
عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے خط ہائی کورٹ ججز کو ارسال کیے ہیں، آٹھ مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں یہ خطوط چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو بھیجے گئے ہیں، خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے خط ملنے کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ ہمیں خط موصول ہوئے ہیں، آج کی سماعت میں تاخیر کی ایک وجہ یہی تھی، بنیادی طور پر ہائیکورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی آئی جی سکیورٹی کو فوری طور پر طلب کر لیا، ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیے گئے۔
انتھراکس پاؤڈر کیا ہے؟
انتھراکس ایک سنگین متعدی بیماری ہے، جو چھڑی کی شکل کے بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے، جسے بیسیلس اینتھراسیس کہا جاتا ہے۔یہ قدرتی طور پر مٹی میں پایا جاتا ہے اور عام طور پر دنیا بھر کے گھریلو اور جنگلی جانوروں کو متاثر کرتا ہے۔
لوگ انتھراکس سے بیمار ہو سکتے ہیں اگر وہ متاثرہ جانوروں یا آلودہ جانوروں کی مصنوعات کے رابطے میں آتے ہیں۔ انتھراکس پاؤڈر انتھراکس بیماری کی وجہ بننے والے بیکٹیریاں کے انڈے ہیں جو ہوا کے ذریعے پھیل سکتے ہیں۔ کئی منفرد بیکٹیریا کی خصوصیات کی وجہ سے اینتھراکس کو حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس بیکٹیریا کے انڈوں کو لیبارٹری میں بنایا جا سکتا ہے۔
انتھراکس کو ایک ہتھیار کے طور بھی استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ خاموشی سے کسی کے علم میں لائے بغیر چھوڑا جا سکتا ہے۔ خوردبینی انڈوں کو پاؤڈر، سپرے، خوراک اور پانی میں ڈالا جا سکتا ہے۔ چونکہ یہ انڈے بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور انہیں دیکھا، سونگھا یا چکھا نہیں جا سکتا۔
انتھراکس پاؤڈر سے حملے
تقریباً ایک صدی سے دنیا بھر میں انتھراکس کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔ 2001 میں انتھراکس پاؤڈر کے انڈوں کو جان بوجھ کر خطوط میں ڈالا گیا اور انہیں امریکی پوسٹل سسٹم کے ذریعے بھیجے گئے تھے۔ ان خطوط کے 12 مرد ہینڈلرز سمیت 22 افراد کو انتھراکس بیماری کی شکایت ہوئی اور ان 22 افراد میں سے پانچ کی موت ہو گئی تھی۔
-
پاکستان سمیت متعدد ملکوں کی شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت
پاکستان نے شام کی مبینہ اسرائیلی کارروائی کو 'غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے اقوام ...
پاكستان -
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر دی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ...
پاكستان -
ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا
جسٹس (ر) تصدق جیلانی وزیر اعظم کے نام اپنے خط میں یہ کہہ کر انکوائری کمیشن سے ...
پاكستان