گلگت بلتستان: چلاس کے قریب بس حادثے میں 20 اموات، 22 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر جان سے گئے اور 22زخمی ہوگئے۔ حادثے میں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ شاہراہ قراقرم کے مقام پریشوخل داس پر پیش آیا جہاں مسافر بس کھائی میں جا گری۔ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ بس کو حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا، حادثے کا شکار بس راولپنڈی سے ہنزہ جا رہی تھی۔

نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔انہوں نے کہاکہ چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ،ریسکیوکی ٹیمیں بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

پولیس نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں