پاکستانی کلاسیکی گلوکارہ مائی دھائی کی تصویر حال ہی میں نیویارک شہر کے مشہور ٹائمز سکوائر بل بورڈ پر آویزاں کی گئی جس سے وہ اس معروف مقام پر فیچر ہونے والی ملک کی تازہ ترین مشہور شخصیت بن گئیں۔
نیو یارک سٹی کے مرکز میں واقع ٹائمز سکوائر اپنے ڈیجیٹل بل بورڈز اور اشتہارات کے لیے مشہور ہے جو معروف شخصیات کی تصاویر اور نمایاں برانڈز کے ایک وسیع سلسلے کی نمائش کرتے ہیں۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ ٹریفک والے مقامات میں سے ایک کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
اپنے صحرائی مناظر اور ثقافتی تنوع کے لیے مشہور پاکستان کے جنوبی ضلع تھرپارکر کی منگن ہار مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مائی دھائی ایک عمر رسیدہ گلوکارہ ہیں۔ منگن ہار گلوکاروں کی ایک مشہور برادری ہے جو پاکستان کے ضلع تھرپارکر اور ہندوستان کی ریاست راجستھان میں رہائش پذیر ہے۔ یہ دونوں علاقے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرحد کے ذریعے منسلک ہیں۔
سپوٹیفائے پاکستان نے ہفتہ کو انسٹاگرام پر ٹائمز سکوائر پر ایک بل بورڈ پر مائی دھائی کی تصویر شائع کرتے ہوئے کہا، "کوئل جیسی آواز براہِ راست ٹائمز سکوائر تک پہنچتی ہے۔ #EQUALPAKISTAN کی پلے لسٹ میں مائی دھائی کو سنیں۔"
سپوٹیفائے کی طرف سے EQUAL PAKISTAN پروگرام کا مقصد معروف اور نوآموز دونوں طرح کی خواتین گلوکاروں کو تشہیر اور فروغ دینا اور ملک کی موسیقی کی صنعت میں ان کی صلاحیتوں اور شراکت کو تسلیم کرنا ہے۔
ڈھائی نے پاکستان میں موسیقی کے میلوں کے ایک سلسلے میں فن کا مظاہرہ کرنے کے بعد ناقدین کی تعریف حاصل کی۔ البتہ انہیں پاکستان کے طول و عرض میں شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے کرم عباس خان اور عاطف اسلم کے ہمراہ اپنے دو نغمات "آنکھڑی پھڑوکی" اور "کڑی آو نی" کے ساتھ 2016 میں کوک سٹوڈیو کے سیزن 8 میں ڈیبیو کیا۔