ژوب کےقریب پولیس کی گاڑی پرفائرنگ، اے ایس آئی سمیت تین اہلکار شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بلوچستان کے علاقے ژوب میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت انسداد دہشتگردی فورس (اے ٹی ایف) کے تین اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ژوب کے قریب پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اے ایس آئی جان بحق اور تین اہلکار زخمی ہوئے، فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ژوب اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں زخمی 2 اے ٹی ایف اہلکار دم توڑ گئے جس کے بعد حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد تین ہو گئی۔

شہید اہلکاروں میں سے دو کی شناخت امیر محمد منگل زئی شیرانی، شفیق اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں