وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب جائیں گے
وزیر اعظم شہباز شریف 29 سے 30 اکتوبر 2024 تک ریاض میں منعقد ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (ایف آئی آئی) کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔
پیر کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزرا بھی ہوں گے۔
فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی آٹھویں کانفرنس کا انعقاد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے جا رہا ہے جس کے ایجنڈے میں مصنوعی ذہانت اور نئی ٹیکنالوجیز سرِفہرست ہیں۔
’صحرا میں ڈیووس‘ کے نام سے جانا جانے والا ایف آئی آئی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں عالمی رہنما، چیف ایگزیکٹیوز اور پالیسی ساز صنعتوں، گورننس اور انسانیت کے مستقبل کی تشکیل کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں۔
ایف آئی آئی کانفرنس کا آغاز کل 29 سے ریاض میں ہونے جا رہا ہے جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (ایف آئی آئی) ممالک کے لیے اپنی معاشی طاقت کو ظاہر کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ایک پائیدار مستقبل کی تشکیل کے لیے مکالمے میں مشغول ہونے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس سال کے ایف آئی آئی کا تھیم ’انفینیٹ ہورائزنز: انویسٹنگ ٹوڈے، شیپنگ ٹومورو‘ ہے اور جس میں عالمی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز رہے گی، اس کا مقصد مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، تعلیم، توانائی، خلا، مالیات، صحت کی دیکھ بھال اور پائیداری جیسے اہم مسائل کو حل کرنا ہے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ اہم دو طرفہ بات چیت متوقع ہے۔ دونوں فریقین پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور تزویراتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کریں گے اور اقتصادی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو تلاش کریں گے۔
وزیر اعظم کی ایف آئی آئی آٹھویں ایڈیشن کانفرنس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں اور کاروباری افراد کے ساتھ بھی ملاقات کی توقع ہے۔
-
اسرائیلی حملے کے خلاف سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کے مذمتی پیغامات
ہفتہ 26 اکتوبر کو صبح سویرے ایران کے اندر فوجی اہداف کے خلاف اسرائیلی فضائیہ کی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: یمن میں ’مسام‘ منصوبے کے ذریعے 720 غیرقانونی بارودی سرنگیں ہٹا دی گئیں
اکتوبر 2024 کے چوتھے ہفتے کے دوران شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے یمن میں موجود غیرقانون ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی ایف آئی آئی کانفرنس: بہت زیادہ توقعات، نئے اداروں کی شرکت متوقع
تمام دنیا کے سرمایہ کاروں کے لیے سعودی عرب کی پرچم بردار کانفرنس میں پہلی بار نئے ...
مشرق وسطی